مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا کی دوسری اور سب سے خطرناک ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران کینڈین کوہ پیما مسٹرسرگئی رسے سے گر کر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دنیا کی دوسری اور سب سے خطرناک ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران کینیڈا کے کوہ پیما کھائی میں گر کر لاپتہ ہوگئے۔ رسے سے گر کر لاپتہ ہونے والے کینڈین کوہ پیما کے نیپالی ساتھی شرپا داوا نے واقعہ سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر سرگئی7 رکنی کینڈین کوہ پیما ٹیم اور کے ٹو ایکسپیڈیشن 2018 ٹیم کے لیڈر تھے۔
شرپا داوا کا کہنا ہے کہ لاپتہ کوہ پیما سرگئی ڈیسورییولٹ کیمپ ٹو اور تھری کے درمیان تقریباً 24 ہزار فٹ بلندی پر واقع چمنی ہاؤس سے کھائی میں جاگرے اور اتنی بلندی سے گرنے کے بعد زندہ بچ جانے کی امید نہیں اور لاش کی تلاش بھی مشکل ہے،
آپ کا تبصرہ